Cookies And Cream Cheese Cake کوکیز اینڈ کریم چیز کیک


کوکیز اینڈ کریم چیز کیک

اجزاء:
چاکلیٹ کوکی کر مبز ......2کپ 
پگھلا ہوامکھن...... 4کھانے کے چمچے 
فلنگ کے ...........اجزائ 
کریم چیز........ 8اونس 
کرڈ چیز .........8اونس 
جیلیٹن پاﺅڈر .........2کھانے کے چمچے 
دودھ....... 1/4کپ 
چینی ........6اونس 
ونیلا ایسنس 1چائے کا چمچہ 
پھنٹی ہوئی کریم 1-1/2کپ 
چاکلیٹ سینڈوچ کوکیز 1-1/2کپ 


Cookies And Cream Cheese Cake banane ka tarika

 

ترکیب:

بیس بنانے کے لیے ایک پیالے میں 2کپ چاکلیٹ کوکی کرمبز اور 4کھانے کے چمچے پگھلاہوا مکھن ملالیں ۔ اب اے ایک 9انچ کے چیز کیک پین میں بچھا دیں اور 10منٹ بیک کر لیں اور نکال کر ٹھنڈاکریں۔ 
فلنگ کے لیے ایک پیالے میں 8اونس کریم چیز اور 8اونس کرڈ چیز کو 6اونس چینی کے ساتھ آہستگی سے 3سے 4منٹ پھنیٹ لیں ۔ 
اب 2کھانے کے چمچے جیلیٹن پاﺅڈر کو 1/4کپ دودھ میں حل کریں اور چیز کے مکسچر میں شامل کردیں 
پھر اس میں 1چائے کا چمچہ ونیلا ایسنس ڈالیں اور 2کپ پھنیٹی ہوئی کریم اورکرشڈ کی ہوئی کوکیز میں فولڈ کریں۔ 
اس کے بعد اسے بیک کیا ہوا کرسٹ کے اوپر ڈال دیں اور اسے سیٹ ہونے تک ٹھنڈا کرلیں 
آخر میں اوپر پھنٹی ہوئی کریم اور کرشڈ کوکیز سے گارنش کرکے ٹھنڈا سرو کریں 

No comments:

Post a Comment