Chana Masala چنا مصالحہ




چنا مصالحہ

اجزاء:
چنے (بوئل) ۔۔ 250 گرام 
لہسن ( چوپ ) ایک چائے کا چمچ 
پیاز (چوپ ) ایک عدد 
زیرہ ۔۔۔ ایک چائے کا چمچ 
لال مرچ پاؤڈر ۔۔ آدھا چائے کا چمچ 
دھنیا پاؤڈر ۔۔ آدھا چائے کا چمچ 
کٹی لال مرچ ۔۔ آدھا چائے کا چمچ 
ٹماٹر ۔۔ دو عدد 
نمک ۔۔ حسب ذائقہ 
گھی ۔۔ حسب ضرورت 
آمچور پاؤڈر ۔۔ ایک چائے کا چمچ 
چاٹ مصالحہ ۔۔ آدھا چائے کا چمچ 
ہرا دھنیا ۔۔ گارنش کیلئے 
ہری مرچ ۔۔ گارنش کیلئے


Chana Masala banane ka tarika

 

ترکیب:

چنا مصالحہ بنانے کے لئے سب سے پہلے پین میں گھی گرم کر کے اس میں پیاز، لہسن کو سوتے کر لیں پھر ٹماٹر ڈال کر پکالیں جب ٹماٹر گل جائیں تو تمام مصالحے اس میں شامل کر کے بھون لیں اب چنے شامل کردیں کچھ دیر پکائیں اور ڈش میں نکال کر ہرا دھنیا اور ہری مرچ سے گارنش کر کے سرو کریں۔

No comments:

Post a Comment