چائنیز پسندے
اجزاء:
پسندے ----- آدھا کلولہسن٬ ادرک پیسٹ ------- ایک چائے کا چمچسرکہ ------ ایک چائے کا چمچاجینو موتو ------ آدھا چائے کا چمچسویا سوس ----- ڈیڑھ چائے کا چمچپسی سرخ مرچ ----- ایک چائے کا چمچڈبل روٹی کا چورا ----- ایک پیالیانڈا ------ ایک عددنمک ------ حسب ضرورت

Chinese Pasanday banane ka tarika
ترکیب:
پسندے دھو کر ان پر سرخ مرچ٬ لہسن ادرک٬ سرکہ٬ سویا سوس اور نمک سے تیار کردہ آمیزہ اور اجینو موتو ملا کر ایک گھنٹے کے لیے رکھ دیں- کسی کھلے منہ کی دیگچی میں پسندے ڈال کر ہلکی آنچ پر پکنے کے لیے رکھ دیں- پسندوں کو اپنے ہی پانی میں گلنے دیں٬ ضرورت ہو تو تھوڑا پانی استعمال کیا جاسکتا ہے- خشک ہوجانے پر چولہے سے اتار کر کھلی پلیٹ میں پھیلا لیں اور ٹھنڈا کرلیں- ٹھنڈے ہونے پر پسندے پھینٹے ہوئے انڈے میں ڈبو کر دبل روٹی کے چورے میں لپیٹنے کے بعد تل لیجیے- چاروں اطراف سے سرخ ہونے پر نکال لیں- تمام پسندے تل جائیں تو ڈش میں نکال کر کیچپ کے ساتھ پیش کریں-
No comments:
Post a Comment