Chicken Jalfrezi چکن جلفر یزی ۔

Chicken Jalfrezi Recipe

چکن جلفر یزی ۔

اجزاء:
بون لیس چکن (بوٹی ) 1/2کلو 
کچی پسی پیاز 2عدد 
ٹومیٹو کیچپ 1پیالی 
کُٹی لا ل مرچ 1کھانے کا چمچہ 
کُٹی کالی مرچ 1چائے کا چمچہ 
بھنا اور پسا سفید زیرہ 1/2کھانے کا چمچہ 
شملہ مرچ کوبز 3عدد 
لمبی باریک کٹی ہری مرچ 4عدد 
نمک حسب ذائقہ 
ادرک لہسن کو پیسٹ 1کھان کے چمچہ 
سویاسوس 1کھانے کا چمچہ 
سفید سرکہ 2کھانے کے چمچے 
پیاز 2عدد 
تیل 1/2پیالی 


Chicken Jalfrezi banane ka tarika

 

ترکیب:

ایک کڑاہی میں 1/2پیالی تیل گرم کرکے اس میں 2 عدد کچہ پسی پیاز ہلکی گلابی کرلیں۔ 
اب اس میں 1/2کلو چکن بوٹی ، 1کھانے کا چمچہ ادرک لہسن کو پیسٹ اور حسب ذائقہ نمک ڈال کر پانی خشک کرلیں۔ 
پھر اس میں 1کھانے کا چمچہ کُٹی لال مرچ، 1پیالی ٹومیٹو کیچپ ، 1چائے کا چمچہ کُٹی کالی مرچ، 4عدد لمبی باریک کٹی ہری مرچ ، 1/2کھانے کا چمچہ بھنا اور پسا سفید زیرہ ، 1کھانے کا چمچہ سویا سوس اور 2کھانے کے چمچے سفید سرکہ ڈال کر ہلکا سا بھونیں اور دَم پر رکھ دیں۔ 
اس کے بعد ایک الگ فرائنگ پین میں 2کھانے کے چمچے تیل گرم کرکے اس میں 3عدد شملہ مرچ کیوبز اور 2عدد پیاز ڈال کر اِسٹر فرائی کریںاور تیار چکن میں ڈال دیں ۔ مزے دار چکن جلفریزی تیار ہے۔ 

No comments:

Post a Comment